پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ہیلتھ ورکرز سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل سٹاف نے 391 سے زائد افراد کا معائنہ کیا جن میں 171 سے زائد بچے شامل تھے۔
قبائلی عوام کو گھر کی دہلیز پر میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض نسواں، چائلڈ اسپیشلسٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔ عوام نے بچوں اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔