سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
پی ٹی آئی کےسابق رہنما پرویزخٹک نے اپنےبیان میں کہامولانا فضل الرحمان سےصرف معمول کی ملاقات ہوئی،ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔
مزید کہا کل آزاد حیثیت سے جلسہ کرنے جارہا ہوں،جے یو آئی ایف میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
خیال رہےکہ پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر انکے جے یو آئی ایف میں شمولیت کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہے۔