پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے پلان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے پر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے قیمتوں سے متعلق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ مشاورت کے بغیرکوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔
خط میں لکھا گیا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کریں، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں اور ڈیلرز نے سیکٹر میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
مارکیٹ اسٹیک ہولڈر ہونے کے باعث بغیر مشاورت کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔
پہلے بھی طے ہوا تھا ڈی ریگولیشن پر بات چیت کے بعد فیصلہ ہوگا۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ ملک میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور فروخت روکنے کی ضرورت ہے۔