رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں ہوگا،اسلام آباد،لاہور،کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنےمتعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔