امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی ایک مزاحیہ اداکار ہے جس نے جو بائیڈن کو ورغلا کر ایسی جنگ کا حصہ بنایا جو کبھی جیتی نہیں جا سکتی تھی۔
سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ جلد ہونا چاہیے۔ امریکا کی وجہ سے جنگ بندی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ زیلنسکی کے پاس وقت کم ہے ورنہ وہ یوکرین کو کھو دیں گے۔
صدر ٹرمپ بولے 350 ارب ڈالر امریکا بغیر کسی واپسی کے خرچ کر رہا تھا ۔ یورپی ممالک یوکرین کو رقم ادھار کے طور پر دے رہے ہیں ۔ ہم نے فراہم کردہ رقم کے بدلےقدرتی دھاتوں کی صورت میں واپس مانگی تو زیلنسکی نے انکار کردیا ۔ زیلنسکی کو خود نہیں پتہ پیسے کہاں خرچ ہوئے ۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران سمیت کسی ملک کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔