بھارتی کپتان روہت شرمان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا ہر میچ اہم ہے ، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ہرٹیم جیت کا سوچ کرآتی ہے، بھارتی کرکٹ بہت متوازن ہے، ٹیم میں آل راؤنڈر اوراسپنرز ہیں۔
روہت شرما کا کہناتھا کہ ابھی سارا فوکس بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ پر ہے، آئی سی سی کا کوئی بھی فارمیٹ کھیلو اہم ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہو، ون ڈے ورلڈکپ یا چیمپئنزٹرافی، آئی سی سی ایونٹ میں اتنے موقع نہیں ہوتے کہ آپ کم بیک کرسکو، ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے فارمیٹ میں ایک میچ ہارو تو پریشر بڑھ جاتا ہے، ہرمیچ اہم ہے اور ہم سب کو یہ چیز پتہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ورون چکروتی نیٹ پرہمیں تو زیادہ ورائٹی بولنگ نہیں کراتا، شاید ہوسکتا ہے وہ ہمیں بھی نہیں دکھنا چاہ رہا ہے وہ کیسا بولر ہے۔