آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اے پی ایم ایل نےاپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس دینےکی استدعا کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کااختیارنہیں،الیکشن کمیشن سیایسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے تنازعات پرفیصلہ نہیں کرسکتا،الیکشن کمیشن نے اپنےآئینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوزکیا۔