وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ سولر بجلی سے بسوں کی مانیٹرنگ کیلئےڈپو قائم کر دیا ہے، مسافروں کو پتہ چل سکے گا کہ اگلی بس کتنی دیر میں آئے گی، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ہربس اسٹاپ پر ٹک شاپ بنا دی گئی ہے، 500مزید بسیں اگست میں آ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا بھی رہے ہیں، طلبا کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے جا رہے ہیں، چینی کمپنیوں سے کہا ہے بڈ کریں اور پنجاب میں اپنا یونٹ لگائیں، چینی کمپنیوں کوکہا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرک بائیکس اسمبل کریں، پنجاب اور لاہور کی سڑکوں پر جب بھی گرین بس نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ نوازشریف کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے بھی الیکٹرک بسیں چلائیں ہیں،اچھی بات ہے، پنجاب بہت بڑے پیمانے پر اس منصوبے کو شروع کر رہا ہے اس لیے پہلا منصوبہ کہتی ہوں۔