وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کیخلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےصوبےبھرمیں ڈپٹی کمشنرزکوون ڈش کی پابندی پرسختی سےعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا،ون ڈش پرپابندی کااطلاق فارم ہاؤسز اورپرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پربھی ہو گا۔
انتظامیہ کومتعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیدیا گیا،ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز نےکہا کہ شادیوں میں ون ڈش کیخلاف ورزی استطاعت نہ رکھنےوالے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے، شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہرصورت یقینی بنائے، ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دارسمجھا جائے گا۔