قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت ہی آئی سی سی ہے ، وہ جس طرح چاہے گا دبئی میں پچ بنائے گا ، میں تو اس پر یہی کہہ سکتاہوں ، بمراہ کی کمی بھارتی سپنرز پوری کریں گے۔
سماء نیوز کے پروگرام ’ زور کا جوڑ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہم دو میچز میں ہم نے بہت بڑی غلطیاں کی ہیں، ٹیمیں ساری تیاری کے ساتھ آئی ہے ، پاکستان کو تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا تب ہی ہم مقابلہ کر سکیں گے ، ہمیں فیلڈنگ ، بیٹنگ اور باولنگ میں بہترین پرفارم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک دو لڑکے ایسے ہیں جو کہ نہ تو فارم میں ہیں اور نہ ہی ان کا رویہ مجھے ایسا دکھائی دیا ، ان کا نام نہیں لوں گا، عامر جمال ٹھیک کھیل رہے تھے ، اب سلیکٹرز کے ذہن میں کیا تھا ، سمجھ سے باہر ہے ۔
محمد یوسف نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے چار سپنرز میں سے دو تو بیٹنگ کرتے ہیں جن میں جدیجہ اور اکشر پٹیل شامل ہیں، یہ دونوں خطرناک کھلاڑی ہیں ، واشنگٹن سندر نے آسٹریلیا میں بہت اچھا پرفارم کیا ۔ بمراہ بھارت کا اکیلا میچ جتوانے والا بندہ ہے ، بھارت کو اس کے ٹیم میں نہ ہونے پر مشکل ضرور ہو گی ، وہ نیا گیند بہت اچھا کرتا ہے ، بھارت میں شامی کافی عرصہ بعد آ رہاہے ، پریشر گیم ہوگی ، بھارتی ٹیم میں دو سپر سٹار ہیں، ان میں ایک روہت شرما اور دوسرا کوہلی ہے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت ہی آئی سی سی ہے ، وہ جس طرح چاہے گا دبئی میں پچ بنائے گا ، میں تو اس پر یہی کہہ سکتاہوں ، بمراہ کی کمی بھارتی سپنرز پوری کریں گے ، بد قسمتی سے ہماری ٹیم میں زیادہ سپنرز نہیں ہیں، حارث کا پتا نہیں کہ وہ فٹ ہواہے یا نہیں ہوا۔