چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون فائنل کر لی ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ٹرائی نیشن سیریز میں سائیڈ سٹرین کا شکار ہونے والے حارث روف کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیاہے اور بتایا گیاہے کہ وہ اب مکمل فٹ ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، فخر زمان، سعود شکیل ، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، محمد ابرار ، خوشدل شاہ، طیب طاہر کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے ۔
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کپتان و ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لئے پلئینگ الیون فائنل کی۔