پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون نےاعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ملک بھرمیں سیل پوائنٹس کے ذریعے ایک سوتیس روپے میں چینی فروخت کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی بنیاد پر مارکیٹ قوتیں طے کرتی ہیں، سٹہ باز مالی فائدہ کیلئے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ لاگت میں مسلسل اضافہ کے باوجود دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہے ہیں، موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 600 روپے فی من تک پہنچ گئی، وفاقی حکومت شوگر انڈسٹری کو بچانے کیلئے اسے مکمل ڈی ریگولیٹ کرے۔ گھریلوتجارتی اور صنعتی صارفین کیلئے علیحدہ علیحدہ طریقہ کار وضع کیا جائے۔