خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 12 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔