پوائنٹ آف سیل اسکیم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس افسران پر نوازشات کی بارش کردی۔
ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ان لینڈریونیوگریڈ 17 تا 19 کے افسران کو ہاؤس رینٹ اور فیول سبسڈی کی اضافی سہولت دی گئی ہے۔ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑروپے ہاؤس رینٹ کی مد میں فراہم کئےگئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر کے افسران کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آئی آرایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑر وپے دیئے گئے ہیں۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں بینک ٹرانسفرکے ذریعے دی گئی۔
ایف بی آرپوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ہررسید پر ایک روپے وصول کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کو ٹیکس چوری روکنے کی مہم میں استعمال کیا جانا تھا اور صارفین کی طرف سے جمع کرائی گئی رسیدوں پر رقم انعامی اسکیم میں استعمال کی جانا تھی۔