الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ سینیٹر محمد قاسم کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری کو مکمل کی جائے گی۔
الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی۔ یکم مارچ تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ پولنگ بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔
یاد رہے کہ بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم نے پارٹی پالیسی کے خلاف چھبیسویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد نشست سے استعفٰی دے دیا تھا۔