آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول نہ خریدنے کے معاملے پر مقامی ریفائنریز نے اوگرا کو خط لکھ کر پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔
حکومت نے 15 فروری کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی، جس کا اطلاق 28 فروری تک ہوگا، یکم مارچ کیلئے نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول نہ اٹھانے کا معاملے پر مقامی ریفائنریز نے آئل ایئنڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھ کر پیٹرول، ڈیز ل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیوں کے پیٹرولیم مصنوعات نہ خریدنے سے آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول کی فروخت میں 20 فیصد اور ڈیزل میں 31 فیصد کمی آئی ہے، اس وقت پیٹرول کا 36 اور ڈیزل کا 39 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
مقامی ریفائنریز نے مطالبہ کیا ہے کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، ملک میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت پر فرق پڑا ہے۔