وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا،جہاں انہوں نےادارےکو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پرمرحلہ وار عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیرداخلہ نےنیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کےحوالے سےایک اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کی،محسن نقوی نے ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اور انڈور و آؤٹ ڈور فائرنگ رینج بنانےکی ہدایت کی۔
وزیرداخلہ نے پریڈ گراؤنڈ کو بڑا اور خوبصورت بنانےکا حکم دیتےہوئےکہاکہ انڈرٹریننگ افسران کےلیےرہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے،کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نےتنظیم نو کےماسٹر پلان پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نےضروری تبدیلیوں کے بعد ماسٹر پلان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد این پی اے کو ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے۔