امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو معطل کرنے والے ججزکے مواخذے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس ڈسٹرکٹ جج پال اینگل مائراور جج جان میک کونل کیخلاف مواخذے کا بل لانے پرغورکیا جارہا ہے۔ ریپبلکن نمائندگان اینڈریو کلائیڈ اورایلی کرین مواخذے کی قیادت کر رہے ہیں۔
اینڈریو کلائیڈ نے الزام عائد کیا کہ جج جان میک کونل جانبدار ہیں جبکہ ایلی کرین کا کہنا ہے کہ اینڈریوکلائیڈ سے ججزکے مواخذے پرمشاورت کی ۔ گزشتہ روز 12 سے زائد امیگریشن ججزکو بغیراطلاع کے نوکریوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔