آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ رات گئے لاہورپہنچ گیا۔
کپتان اسٹیو سمیت 14 رکنی دستے میں کوچز اورسپورٹ اسٹاف شامل ہے۔ اسکواڈ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا۔
پندرہ کھلاڑیوں سمیت سترہ رکنی دوسرا دستہ آج لاہور پہنچے گا۔ آسٹریلیا اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کیخلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔