عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 24 سینٹس کمی کے بعد 89.89 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 17 سینٹس کمی کے بعد 85.22 ڈالر فی بیرل کئے گئے۔
خیال رہے کہ رواں کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7 سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر 31 سینٹ پر آگیا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث چند دن کےلیے قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں غیرمعمولی بہتری اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کمی متوقع ہے تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں مختلف عناصر اثرانداز ہوتے ہیں اسلیے قیمتوں سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔