روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی، ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، آئی سی سی نے دبئی میں شیڈول میچز کے اضافی ٹکٹس جاری کردیئے، یو اے ای کے شائقین آج سے ٹکٹس خرید سکیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ کو روایتی حریف ٹیموں کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے تھے، جسکے بعد آئی سی سی نے دبئی میں شیڈول میچ کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کردیئے۔
چیمپئنز ٹرافی میں 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے ٹکٹس دستیاب ہیں جبکہ 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔
پہلے سیمی فائنل کے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہیں جبکہ فائنل کے ٹکٹس ٹیموں کے نام سامنے آنے کے بعد فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔