پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل ریلیف صارفین تک نہ پہنچ سکا۔
حکومت نے آئل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کردیا، جس کے باعث پیٹرول پر ایک روپیہ 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کا کم ریلیف دیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ٹرانسپورٹ چارجز میں1 روپیہ 42پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر آئی ایف ای ایم چارجز بڑھا کر 5.79 روپے کر دیے گئے۔ پیٹرول پر آئی ایف ای ایم چارجز یکم فروری کو 4.37 روپے کیے تھے۔
پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے ہی عائد ہیں، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کے پہلے سے عائد 7 روپے 87 جبکہ ڈیلر مارجن کی مد میں عائد 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن کے ساتھ ٹرانسپورٹ چارجز بھی بڑھا دیے گئے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز 2.65 روپے سے بڑھا کر 2.92 روپے کردیئے گئے۔
ڈیزل پر او ایم سی مارجن کی مد میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 7.94 سے بڑھا کر 8.17 روپے کردیئے گئے۔ ڈیزل پر لیوی 60 روپے، ڈیلر مارجن 8.64 روپے پہلے سے عائد ہے، ڈیزل پر ایکس چینج ریٹ ایک روپیہ 96 پیسے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔