گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کیلئے تمام اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ہاکی کے میدان میں عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے، پاکستان کو کرکٹ میں خیبرپختونخوا نے بڑے کھلاڑی دیئے ہیں، موقع ملا تو خیبرپختونخوا سے بھی اچھے کھلاڑی دیں گے، ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، گورنر ہاؤس میں کل علماء و مشائخ کے ساتھ اجلاس ہوگا، سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔