بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 10 خواتین اور 4 بچے بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہا کمبھ میلے کی وجہ سے پلیٹ فارم 14 اور 15 پر کافی رش تھا ۔ اسی دوران دو ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان ہوگیا۔ جس پر لوگوں نے شور مچادیا اور افراتفری مچ گئی۔