امن مذاکرات میں شامل نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم امریکا سے ناراض یوگئے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام یورپی قومی سلامتی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ خدشات کےبارے امریکی صدرکو آگاہ کروں گا۔ امریکا یورپ اورنیٹو کو ایک نظرسے دیکھے۔ برطانیہ اورامریکا کے بہترتعلقات ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا دورہ امریکا رواں ماہ کے آخرمیں شیڈول ہے۔ کیئراسٹارمر واپسی پر یوکرینی صدراوریورپی ممالک کے سربراہان سےملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ روس اوریوکرین کےاعلیٰ سطح وفد کی سعودی عرب میں ملاقات طے پاگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیداران میں وزیرخارجہ مارکوروبیو، مائیک والٹز اور روٹ کوف شامل ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرمائیک والٹزکو فوری سعودی عرب پہنچنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تینوں امریکی عہدیداران روس کےاعلیٰ سطح وفد سے بات چیت کریں گے۔ روس کی جانب سے وفد کے عہدیداران کا تعین کیاجانا ابھی باقی ہے۔