بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے قیمت میں تبدیلی سامنے آرہی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 1450 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کے دام 2لاکھ10 ہزار روپے پر آ گئے ہیں۔
10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ80 ہزار41روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 65 ہزار 38 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ہزار 986 ڈالر پر آ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 750 روپے کی کمی دیکھی گئی۔