نگراں وفاقی حکومت نے آٹو پالیسی کی خلاف ورزی پر کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان میں کام کرنے والی تین بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق کار مینوفیکچررز نے آٹو پالیسی کی خلاف ورزی کی، گاڑیوں کی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے، کار مینوفیکچررز کے خلاف لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں، یہ کمپنیاں کئی سالوں سے 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہیں۔ اس بناء پر وزارت صنعت وپیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے۔
وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں، ان کمپنیوں پر لازم ہے کہ اپنی پراڈکٹ کا 2 فیصد ایکسپورٹ بھی کریں۔