ایئرپورٹس پر بارودی مواد کی نشاندہی کے لئے جدید مشینوں کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بارودی مواد کی نشاندہی کے لئے جدید مشینیں برطانیہ سے سابق سی اے اے نے حاصل کی تھیں اور مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی کلئیرنس یقینی بنانا تھا۔
مشینیں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے لئے حاصل کی گئی تھیں۔
مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی کلئیرنس بھی ممکن ہو گی۔