آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور رنر اپ کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں انعقاد ہورہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کی فاتح اور فائنلسٹ ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 2.24 ملین (ڈالر 62 کروڑ روپے سے زائد) اور رنر اپ کو 1.12 ملین ڈالر (31 کروڑ روپے سے زائد) جبکہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 560،000 ڈالر (15 کروڑ روپے سے زائد) ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رقم گزشتہ ایونٹ 2017ء سے 53 فیصد زائد ہوگی۔