کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کیساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈانڈیکس میں 682پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ تیرہ ہزاردوسوپچاس پرٹریڈکررہی ہیں،
خیال رہے کہ گزشتہ روزکاروباری کامنفی اختتام ہواتھا,گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔