پی آئی اے اور ایئر بلیو کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے میں حتمی فیصلے کیلئے برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس بارہ مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کےمطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے اورایئربلیو کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لےگی،برطانوی ٹیم کےحالیہ دورےمیں مرتب آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کیجائےگی، برطانوی سی اے اےاورمحکمہ ٹرانسپورٹ نےپی آئی اے،سی اےاےکاآڈٹ مکمل کیاتھا، برطانوی سیفٹی کمیٹی کی منظوری سے پاکستانی پروازوں پرجولائی2020سےعائدپابندی ختم ہوگی۔
پاکستانی سی اےاےکی کاوشوں سےیورپ کےبعدبرطانوی پروازوں کی بحالی کاقوی امکان ہے،پی آئی اے اورایئربلیومختلف برطونوی شہروں کیلئےہفتہ وار35 پروازیں آپریٹ کرتی رہی ہیں،پی آئی اےکی2رکنی ٹیم 3برطانوی شہروں کیلئےفلائٹ آپریشن کی تیاریوں کاجائزہ لیکرواپس آئی ہے، پی آئی اےانتظامیہ نے لندن، مانچسٹر، برمنگھم فلائٹ آپریشن کیلئےکیٹرنگ سروس کا ٹینڈر بھی جاری کیاہے۔