پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔
لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر کے بحران پیدا کریں گے، انہوں نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کر کے بھی غیر آئینی کام کیا، آئین کہتا ہے کہ صدر کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، صدر کریں گے تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہونے جا رہی ہے تو یہ تماشہ لگا رہے ہیں، ڈالر کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے، بے یقینی کی فضا صرف اپنے بیانیے کے لئے پیدا کر رہے ہیں، صدر وہی کر رہے ہیں جو ان کی پارٹی کرتی رہی ہے اور یہ سب اٹک میں بیٹھے شخص کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صدر مملکت کے احکامات ماننے کی پابند نہیں ہے۔