تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 11 پیسے کی بہتری سے 279.15 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، کیونکہ صارف قیمتوں کے توقع سے زیادہ بڑھنے کے اعداد و شمار سامنے آئے۔ دوسری جانب، یورو کو اس خبر نے سہارا دیا کہ واشنگٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 107.88 پر رہا، جبکہ پچھلے سیشن میں یہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 108.52 تک جا پہنچا تھا۔