26ویں مرد اور 19ویں خواتین کی قومی بیس بال چیمپئن شپ کا افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا۔
قومی بیس بال چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح گوجرانوالہ کے براق کرکٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا،تقریب میں اہم شخصیات سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر کے مختلف صوبوں کی کل 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹیموں میں پاک آرمی، واپڈا، پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن ،اسلام آباد کی ٹیم شامل ہیں۔
اسپورٹس ماہرین کی جانب سے چیمپئن شپ میں سنسنی خیز میچوں کی توقع کی جارہی ہے،چیمپئن شپ کے لیے تمام کھلاڑیوں کی تیاری اور جوش عروج پر ہے