بائیسویں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، چین کے بعد بھارت کو بھی شکست دے دی۔
ہانگ کانگ میں کھیلی جانیوالی چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 1-2 سے شکست دی۔
پہلے میچ میں نعمان خان بھارت کے یوشع نفیس سے 1-3 سے ہار گئے تھے، دوسرے میچ میں انس علی شاہ نے بھارت کے اریہانت سنیل کو 1-3 اور عبداللہ نواز نے سندیش پالنول کو 0-3 سے شکست دی۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دی تھی، پاکستان آج اپنا اگلا میچ مکاؤ کیخلاف کھیلے گا۔