امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
امریکی سفارتخانےکی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق امریکی شہری نقل و حرکت سےقبل اپنےذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مقامی میڈیا کی نگرانی کرتے رہیں۔امریکی شہریوں کو اسلام آباد کی فیصل مسجد اور اس کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی شناخت ہمیشہ ساتھ رکھیں اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ سفارتخانے نے محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔