1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 فروری 2025 کو پیر کے روز منعقد ہونے جا رہی ہے اور نیشنل سیونگز ڈویژن کی جانب سے نتائج کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم، خوش نصیب افراد کے لیے بڑی انعامی رقم جیتنے کے ساتھ ساتھ بھاری ٹیکس کی ادائیگی بھی لازمی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے مطابق، پرائز بانڈ جیتنے والے افراد کو اپنے انعام پر مخصوص شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
1500 پرائز بانڈ قرعہ اندازی فروری 2025
نئے ٹیکس قوانین کے تحت، ٹیکس فائلرز پر انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت، پرائز بانڈ جیتنے والوں کو حاصل شدہ رقم میں واضح کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مثال کے طور پر، پہلا انعام جیتنے والے فائلر کو 3,000,000 روپے میں سے 450,000 روپے بطور ٹیکس دینا ہوں گے، جبکہ نان فائلر کو 900,000 روپے کٹوتی برداشت کرنا ہوگی۔ اسی طرح، دوسرا انعام جیتنے والے فائلر کو 150,000 روپے اور نان فائلر کو 300,000 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ تیسرے انعام پر فائلر 2,775 روپے جبکہ نان فائلر 5,550 روپے ٹیکس ادا کرے گا۔
یہ فرق ظاہر کرتا ہے کہ ٹیکس فائلرز کو نان فائلرز کے مقابلے میں کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، جو کہ حکومت کی ٹیکس نیٹ میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔