پاکستان جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیاہے جہاں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں عبور کر لیا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے 103 گیندوں پر 134 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلوانے میں اہم کردارادا کیا جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ان کے علاوہ فخر زمان 41 اور بابراعظم 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 352 رنز بنائے جس میں ٹمبا باووما 82 ، میتھیو 83 اور ہنرچ کلاس 87 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔