قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان ،انڈیا ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کی پیشگوئی کردی۔
حسن علی نےسماء کوخصوصی انٹرویو دیتےہوئےکہاکہ اسکواڈسلیکٹ ہوگیا اسی کو اسپورٹ کریں،میرے خیال سے ریگولر اوپنراورتین اسپنرز ہونےچاہئیے تھے جو اسکواڈ منتخب ہوا ہےان میں صلاحیتیں ہیں وہ چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں،تینوں فاسٹ باولرز پر بھرپور اعتماد ہےجتوائیں گے،میرے خیال سے ریگولر اوپنر اور تین اسپنرز ہونےچاہئیے تھے،سلیکشن کمیٹی بہتر سمجھتی ہےجو انہوں نے کمبی نیشن دیکھا وہ شامل کیا وہ بہتر ہوگا
حسن علی نےمزیدکہا چیمپئنز ٹرافی 2017کا پہلا میچ بری طرح ہارے تھے،اس میچ کےبعد ٹیم مینجمنٹ اور سینئیر کھلاڑیوں نےمیٹنگ میں بہت حوصلہ دیا،مکی آرتھر نےکہا تھا کہ اسٹیڈیم سےباہرجانا توچہرے ہنستے مسکراتے رکھنے ٹینشن نہیں لینی،چیمپئنز ٹرافی فائنل 2017 سےایک رات قبل سرفراز احمد نےکہا کہ سفید کوٹ پہننا چاہتا ہوں،ہمیں سرفراز احمد کی بات دل کو لگی اور فائنل جیتا۔