آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی مزید 2 درجہ تنزلی اور محمد رضوان کی 2 درجہ ترقی ہوگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جنوبی آفریقا کے ٹیمبا باووما دو درجے ترقی کے بعد چھٹے اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 2 درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان 2 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بومراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ناتھن لیون ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔