پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئیں،عدم حاضری کے باعث جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں،اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست دائر کی ۔ اس پر عدالت نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کر دی۔
تھانہ بھارہ کہو میں دفعہ درج ایک سو چوالیس کے مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گُل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری سول جج مبشرحسن چشتی نے جاری کئے تھے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ تھانہ بارہ کہو کےمقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔