قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم کی پہلی اور بھارتی کھلاڑی شمبن گل کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
بابر اعظم کے 829 جبکہ شمبن گل کے 823 پوائنٹس ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔
حالیہ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک کی تین درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھلاڑی ہینرک کلاسین 4 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
The race to overtake Babar Azam at the top of the @MRFWorldwide ODI Batter Rankings just got a lot tighter 👀#CWC23https://t.co/uJ7MpsFKur
— ICC (@ICC) October 25, 2023
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی دو، دو درجے تنزلی کے بعد باالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئرش کھلاڑی ہیری ٹیکٹر ساتویں، بھارتی کپتان روہت شرما آٹھویں، افریقی کھلاڑی ریسی وین ڈار نویں اور پاکستانی کھلاڑی امام الحق رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔