سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
خیال رہے میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ امیریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر مسک پلیٹ فارم خریدیں گے تو میں انکی حمایت کروں گا۔
تاہم ، روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
دی ویلٹ گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسک کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کیلئے کوئی بولی نہیں لگائی اور امریکا قومی سلامتی کے پیش نظر ایپلی کیشن پر پابندی کی کوشش کر رہا ہے۔
مسک کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کو ذاتی طور پر استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے فارمیٹ سے واقف ہوں۔