ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق3 صوبائی ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری کی گئی نئی سنیارٹی لسٹ برقرار رکھی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج برقرار رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی لسٹ میں تبدیلی ایک اہم قانونی مسئلہ بن چکا ہےیہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب تین صوبائی ہائیکورٹس لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹ سے ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا گیا۔
تین صوبائی ہائی کورٹس کے ججز کے تبادلوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ مرتب کی گئی جس پر بعض ججز نے اعتراض کیا اور اپنی سنیارٹی برقرار رکھنے کے لیے ریپریزنٹیشن دائر کی۔