پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ کے پہلے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 377 پر بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کا اختتام شدید مندی پر ہوا تھا تاہم نئے ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا، پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 622 پوائنٹس تک بھی گیا۔
پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 30 لاکھ 51 ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 12 ارب 90 کروڑ 5 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد تھی۔