قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دیدیا۔ کہا ہماری ٹیم سیمی فائنل تک پہنچے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ جب بھی کوئی میگا ایونٹ یا چیمپئنز ٹرافی ہورہی ہوتی ہے ہم ہمیشہ یہ بات کرتے ہیں ٹیم تبدیل کرلیں، درخواست کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں ان پر پریشر نہیں ڈالیں۔
یونس خان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم سیمی فائنل تک پہنچے گی، اس میں فخر زمان، بابراعظم، محمدرضوان اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔