بلوچستان سے خیبر پختونخوا اور پنجاب بس ایسوسی ایشن نے قومی شاہراوں پر عدم تحفظ ، مبینہ بھتہ خوری اور دیگر مطالبات لئے غیر معینہ مدت تک بس سروس مطل کر دی۔
قومی شاہراہوں پر سیکورٹی کی مخدوش صورتحال ، مبینہ بھتہ خوری اوردیگر مطالبات لئے مالکان نے کوچز کھڑی کردی۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے دن دیہاڑے بسوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کا بازار گرم رہتا ہے۔
بس ایسوسی ایشن نے عندیا دیا کہ اگر جلد مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے قومی شاہراوں کی بندش کے ساتھ ملک بھر کے بس سروس معطل کر دیں گے۔