راولپنڈی میں گھریلو اور کمرشل گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںایک سو اکسٹھ غیرقانونی ، غیردستاویزی ، جعلی میٹر ، ڈائریکٹ کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔
رپورٹس کے مطابق ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق گیس چوروں کےخلاف راولپنڈی کےمتعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئیں ۔ زرعی یونیورسٹی میں گیس کے غیرقانونی استعمال کی اطلاع پر ڈرائیور ، گارڈ روم کے قریب چھاپہ مارا گیا ۔ گارڈز اور ٹرانسپورٹ سیکشن کے زیراستعمال غیرقانونی کنکشن منقطع کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ گیس چوری کریک ڈاؤن،687گیس کنکشن منقطع،1کروڑ سے زائدکے جرمانے عائد
ایف آئی آرکے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ۔
خیال رہے کہ پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔سوئی ناردرن ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دس لاکھ روپئے سے زائد کے جرمانے عائد کیئے گئے ۔ انڈربلنگ کے ایک سو پیسٹھ کیسز کا اندراج کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ گیس چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، عامر طفیل
لاہور،ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر تیرہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سات گیس کنکشن منقطع کئے گئے ۔گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بائیس جبکہ بہاولپور اور ملتان میں بھی انیس گیس کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں ۔سوئی ناردرن ترجمان کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد پر بیس لاکھ روپئے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے ہیں۔