موٹروے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروےپراسلحے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی،کارروائی میں چار مشکوک ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے۔
ترجمان موٹروے کےمطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک کارکو چیکنگ کے لیے روکا تو کار سے دو سب مشین گن،دو رائفل،دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
کار سےواکی ٹاکی سیٹ،پولیس لائٹس سمیت ڈرون کیمرہ بھی برامد ہوا،برامد شدہ اسلحہ،کار اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔