اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان چہارم کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں ہوا۔ پرنس کریم اسماعیلی کمیونیٹی کے انچاسویں امام تھے۔ روایت کے مطابق ان کے جانشین کو پچاس واں امام نامزد کردیا گیا۔
انہوں نے سوگوران میں 3 بیٹے اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔ جن میں رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان، حسین آغا خان جبکہ ایک بیٹی زہرآغا خان شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق نمازجنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے خصوصی دعائیں شروع کردی گئیں۔
نمازجنازہ کو براہ راست دکھائے جانے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔ کہا دکھ کی گھڑی میں اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔